English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں جنگی جنون:گزشتہ برس 632 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت ہوا

گزشتہ سال اسلحہ بنانے والی کمپنیوں نے 632 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ (جنگی ساز و سامان) فروخت کیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا کے کئی خطوں میں جاری تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کو خوب نفع حاصل ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس اسلحہ ساز کمپنیوں نے 632 ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان بیچا۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ، غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیل کی جنگ سمیت دیگر تنازعات کا سب سے زیادہ فائدہ اسلحہ ساز کمپنیوں کو ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ برس اسلحہ بنانے والی دنیا کی 100 بڑی (نامور) کمپنیوں نے کل ملا کر 632 ارب ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان فروخت کیا ہے، جس کا نصف (50 فی صد) صرف امریکی کمپنیوں  کا بنایا ہوا تھا۔

سپری  نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صرف امریکی اسلحہ بنانے والی کمپنیوں نے گزشتہ سال 317 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچا ہے۔ اسی طرح چینی اسلحہ ساز کمپنیاں 130 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا میں اسلحہ بنا کر فروخت کرنے والی بڑی کمپنیوں میں 3 کا تعلق بھارت سے بھی ہے جب کہ پاکستان کی کوئی کمپنی اس فہرست میں موجود نہیں۔

اسلحہ ساز کمپنیوں کی  اس فہرست میں پہلی 10 کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق چین سے، ایک روس اور ایک برطانیہ  کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ سے فائدہ اٹھانے والی روسی اسلحہ ساز کمپنی نے 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ بیچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے