ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں  ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد گرفتار 17 گرفتار مظاہرین کو پیش کیا گیا۔

 پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کا مجموعی طور پر 11 دن کا ریمانڈ ہوا ہے کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں۔

عدالت نے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد گرفتار  ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں