ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اطالوی بحری جہازکی خیر سگالی دورے پر کراچی آمد، پرتپاک استقبال

Italian ship arrives in Karachi

کراچی: اطالوی بحری جہاز امریگو وسپوچی (AMERIGO VESPUCCI) کی کراچی آمد ہوئی۔

پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر مریلینا ارملن نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امریگو وسپوچی، خیر سگالی دورےپر کراچی پہنچا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیوور (CAVOUR) اور فریگیٹ آئی ٹی ایس الپینو (ALPINO) نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔

گزشتہ ماہ میں مسلسل تیسرے اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔

پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیرپا بحری تعاون کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں