English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونا عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے، محبوب الزماں

القمر

فیصل آباد (جسارت نیوز) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل مسترد کرنا پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین کے چہرے پر طمانچہ ہے، مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی قوتوں کے دبائو پر مساجد اور دینی مدارس پر پابندیاں لگا کر غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنا چاہتی ہے، مدارس رجسٹریشن بل پر دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط نہ ہونا عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے جو قوم کو کسی طور قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائر ختم کرنا چاہتی ہیں، منظم سازش کے تحت وطن عزیز کو لادینیت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اس کے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ آگ ہمارے گھروں کو راکھ کر دے گی، دو قومی نظریہ کے خلاف سر عام ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے، مدینہ منورہ کے بعد کلمے کے نام پر قائم ہونے والی ریاست کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، وہی لابی دوبارہ متحرک ہو رہی ہے جس نے مشرقی پاکستان گنوایا تھا، 77 سال گزر گئے، ملک میں اسلامی قانون نافذ نہ ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے