ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق 3 افراد کی شناخت ہو گئی

خیرپور (جسارت نیوز) ٹنڈومستی کے قریب لنک روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن کی شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تینوں ہلاک شدگان کی شناخت 20 سالہ نوید ابڑو، 12 سالہ سکندر علی ابڑو، 7 سالہ ندیم علی ابڑو کے نام سے ہوئی، تینوں سگے بھائی اور اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرتے تھے، سردی سے بچنے کے لیے لنڈا سے کپڑے لینے جا رہے تھے، ان کے والد نابینا ہیں۔ والد نے بتایا کہ اب تک نہ حکومت کا نمائندہ آیا، نہ ہی کوئی سیاسی لیڈر نے رُخ کیا ہے۔مرحومین کی نمازِ جنازہ ٹنڈومستی کے قریب گائوں غلام حیدر ہوندل میں ادا کرکے تدفین کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں