English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محراب پور،حادثات و واقعات میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

القمر

محراب پور(جسارت نیوز)گروہی تصادم میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی ہوگئے، واقعہ مٹھیانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں کوڑو جا بھان میں پیش آیا جہاں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی تکرار پر تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹیں چل گئیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مٹھیانی پولیس کے مطابق اس تصادم میں استاد غلام حسین سولنگی جاں بحق ہو گیا جبکہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب حادثے میں دوریش خاتون جاں بحق، کنڈیارو پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر چھنڈن موری کے پاس نامعلوم ٹرالر کی زد میں آکر درویش ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئی ہے، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، نعش اسپتال منتقل کر دی جہاں سے مقامی رضا کارروں کی مدد سے سپرد خاک کر دی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔علاوہ ازیں چوری اور ڈکیتی واردات کا سلسلہ جاری، درس پولیس تھانہ کی حدود درس شہر کی سول پیر درگاہ کے پاس استاد منظور ابڑو کی کھڑی ہوئی کرولا کارماڈل 2024 ء چور چرا کر لے گئے، دوسری طرف بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کھائی میمن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر استاد ارشاد میمن سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے، پولیس کے مطابق وہ چوری اور ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے