ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الہی کی اہلیہ طلب

لاہور: کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہی کی اہلیہ کو طلب کر لیا۔

سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنی دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کر لیں گے۔

درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے نے خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ملزمان پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے پر مزید سماعت 6 جنوری کو ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں