ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم پر ہراسانی کا الزام:مقدمہ اندراج کی درخواست پر خاتون عدالت طلب

لاہور:کرکٹر بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزام کے مقدمے پر لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی جانب سے دائر درخواست پر کارروائی کی۔ درخواست گزار کی نمائندگی بیرسٹر حارث عظمت نے کی۔

عدالت نے مقدمے کے اندراج کے فیصلے کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی، جس میں عدالت خاتون کے الزامات اور مقدمے کے اندراج پر مزید کارروائی کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں