کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی موبائل بوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے25 موبائل بوسٹر سیٹس اور1 لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیر قانونی موبائل بوسٹرز اور ایمپلی فائرز کی فروخت میں ملوث ریٹیلرز کے خلاف کارروائیاں کیں ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کارروائی میں25 موبائل بوسٹر سیٹس اور ایک لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر
کرائم سرکل نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، غیر قانونی ایمپلی فائرز لائسنس یافتہ اسپیکٹرم میں خلل کا باعث بنتے ہیں، اقدام سے موبائل فون آپریٹرز کی سروس کے معیار پر منفی اثر پڑتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین صرف پی ٹی اے کا ٹائپ اپرووڈ سامان استعمال کریں۔
پی ٹی اے
