
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث 87 افراد کی محفوظ مقام پر منتقلی شروع کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق وسطی نیگروس جزیرے پر ماؤنٹ کنلاون کے پھٹنے سے فوری طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم خطرے کی سطح کو ایک درجے بڑھا دیا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مزید اور دھماکے ہو سکتے ہیں۔
