ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹر کالجز گیمز کی ٹرا�ی گورنمنٹ کالج پشاور نے اپنے نام کرلی

پشاور(اسپورٹس ڈیسک )پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ انٹر کالجز گیمز کی ٹرافی گورنمنٹ کالج پشاور نے اپنے نام کرلی ، گورنمنٹ کالج پشاور نے 8 میں سے 5 گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پشاور یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی نیب خیبر پختونخوا وقار احمد چوہان تھے۔ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی، صدر اسپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل، پرنسپل گورنمٹ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر نادر خان، اسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمر زمان اور ڈائریکٹر اسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔پشاور یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کے درمیان انٹرکالجز گیمز میں 8 گیمز میں پشاور کے تیس کالجز کے دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں