English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت تعلیم سے منسلک موجودہ نظام مدارس برقرار رکھا جائے،علماء مشائخ

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے علما ء اور مشائخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت تعلیم سے منسلک موجودہ نظام مدارس کو برقرار رکھا جائے اور کسی بھی صورت ڈی جی آر ای کے نظام کو ختم نہیں کرنا چاہیے، ریاست دینی مدارس کی رجسٹریشن پر مدارس کے بورڈز سے مل بیٹھ کر اس کا مناسب حل نکالے، ملک بھر کے علما مشائخ کا موقف واضح ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ صنعت کی بجائے محکمہ تعلیم کے ساتھ ہو، دینی مدارس کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور دینی مدارس کے وجود اور دینی خدمات کی بدولت پوری دنیا میں ہمیں علما اور حفاظ کرام نظر آتے ہیں جو دین اسلام کی سربلندی اور ترویج کے لیے صدیوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ریاست پاکستان مدارس دینیہ کا پرانا گھسا پٹا نظام بحال کرنے کے دبائو کو مسترد کر دے، مدارس دینیہ اور اس سے وابستہ لاکھوں طلبہ و طالبات کو قومی دھارے سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔ علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے ورچوئل ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین یو ایم ایف پی پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کے جاری اعلامیے میں کیے گئے ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے علما مشائخ پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمد اکرم رضا بغدادی، پیر عبدالقادر جیلانی، پیر ارشد قمر، پیر غلام رسول اویسی، پیر محمود فرید الدین، پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری، پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی، پیر سید ارشد حسین اشرفی، فقیر ملک شکیل قاسمی، پروفیسر ڈاکٹر دلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی، پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، پیرزادہ محمدامین قادری،پیر سید علی رضا گیلانی، پیر سید اظہر اقبال شاہ، پیر سید اسلم شاہ بخاری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیر شہوار عثمانی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، پیر حسنی مبارک، پیر عاصم مصطفیٰ سہروردی، پیر فضل حق اویسی، پیر سید علی رضا شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ،پیر اختر رسول قادری، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری، مولانا سلمان بٹلہ اورملک بھر سے مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے