English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی مزید تنزلی

دبئی(اسپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے مطابق انگلش کھلاڑی ہیری بروک نے اپنے ہم وطن کھلاڑی جو روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجیترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ساوتھ افریقا کے ٹیمبا باووما تین درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر آگئے۔پاکستان کے سعود شکیل دسویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم 19 ویں سے ایک درجہ ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میںبھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔مچل اسٹارک تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور پاکستان کے نعمان علی 11 ویں سے 10 ویں نمبر پر جبکہ ساوتھ افریقا کے کیشو مہاراج کی چار درجے ترقی ہوئی اور وہ 18 نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔پا کستانی بولرز نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین فہرست کا حصہ بن گئے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی سے 18ویں نمبر پر چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے