English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک

انڈونیشیامیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے حکام نے بتایا کہ جاوا میں ایک ہفتے سے جاری بارش کے نتیجے میں سیلاب سے پہاڑی علاقے میں واقع کئی گاؤں متاثر ہوئے اور امدادی کارکنوں نے 10 لاشیں نکال لی ہیں۔سوکابومی میں امدادی سرگرمیوں کی قیادت کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل یودی ہاری یانتو نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور صوبہ جنوبی جاوا کے ضلع سوکابومی میں 170 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ گاؤں میں درخت اکھڑ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ہر طرف تباہی کا سماں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور طوفان سے 172 دیہات تباہ ہوئے اور 3 ہزار سے زائد شہریوں کو حکومت کی جانب سے بنائے گئے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد افراد خطرے میں ہیں کیونکہ 400 سے زائد گھر سے زائد گھر سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 31 پل، 71 سڑکیں، ایک ہزار 332 ایکڑ چاول کے کھیت اور ایک ہزار 170 مکانات تباہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے