ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سربراہ کا مبینہ قاتل گرفتار

امریکا میں ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سربراہ کے قاتل کوعدالت میں پیش کیا جارہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ہیلتھ انشورنس کی بڑی کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو برائن تھامپسن کو قتل کرنے والے ملزم کو پینسلوانیا سے گرفتار کرلیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ملزم کی شناخت 26 سالہ لویگی مینگیون کے نام سے ہوئی جسے ریاست پینسلوینیا کے شہر ایلٹونا سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کو میکڈونلڈز کے اندر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا جس کی اطلاع عینی شاہد نے پولیس کو دی، لیپ ٹاپ اور بیگ کے ساتھ مشتبہ شخص نے ماسک پہنا ہوا تھا۔ ملزم کی تلاشی کے دوران ایک پستول بھی برآمد ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہتھیار، لباس اور ماسک قاتل کی استعمال کردہ اشیا سے مشابہت رکھتے ہیں۔ حراست میں لیے جانے کے بعد لویگی مینگیون کو ایلٹونا میں بلیئر کاؤنٹی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر اسلحہ رکھنے اور جعل سازی کے الزامات عائد کیے گئے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق نیو یارک میں پراسیکیوٹرز نے لویگی مینگیون کے خلاف اسلحہ رکھنے کے 4الزامات کے علاوہ قتل کا الزام بھی عائد کیا۔ پراسیکیوٹرز نے لویگی مینگیون سے برآمد کیے جانے والے جعلی شناختی کارڈ اور بڑی رقم کا حوالے دیتے ہوئے رہا ہونے پر خطرہ قرار دیتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا۔ ملزم سے الیکٹرانک ڈیوائس بھی ملی ہیں جس کی پولیس جانچ کررہی ہے۔ میری لینڈ کے رہائشی ملزم کے پاس کئی جعلی شناختی کارڈ تھے جن میں ایک جعلی نیو جرسی کا آئی ڈی بھی شامل تھا جو اسی شخص سے مطابقت رکھتا تھا جس نے فائرنگ سے چند روز قبل مین ہٹن کے ایک ہاسٹل میں چیک ان کیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی ہیلتھ انشورنس کی بڑی کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو 50 سالہ برائن تھامپسن کو گزشتہ ہفتے مین ہٹن کے ایک ہوٹل کے باہر ایک نقاب پوش شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں