کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا مخلصانہ جدوجہد سے ہی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی ۔ جماعت اسلامی نے بلوچستان کے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے ایوان کے اندراور باہر بھر پور جدوجہد شروع کیا ہے مقتدرقوتوں ،حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہوں گے بلوچستان کے وسائل سے پیار اور عوام سے نفرت یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔مقتدر قوتوں اور حکمرانوں نے بلوچستان کو سونے کا چڑیا سمجھ بیٹھا ہے ۔بارڈرپر بھتہ ،چیک پوسٹوں پر رشوت ،ساحل پر قبضہ کب تک یہ لوٹ مار جاری رہیگا ۔عوام کو بیدار کرکے منظم جمہوری مذاحمت کو وسعت دیں گے ۔مصور کاکڑ اوربلوچستان کے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب اور نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ ہم تمام اقوام مخلص قیادت متحد ہوں گے تومسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی بلوچستان بہت بڑے وسائل سے مالامال مگر عوام بدترین مسائل کا شکاراور بدحال ہیں ۔سب ملکران مسائل سے عوام کو نکال سکتے ہیں ۔ہم اہل بلوچستان کو مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کی قیادت میں متحد کرکے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بہتری وسعت اورتیزی لے آئیں گے مقتد قوتوں سیکورٹی فورسزوحکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں نہ ہمارے وسائل اب تونوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ سکول جاتے بچوں کو بھی وین سے اتارکر غائب کیے جاتے ہیں مگر حکمران ،مقتدر قوتیں غافل ہیں۔ ہم ملکر اپنے وسائل کا تحفظ ،عوام پر خرچ کرنے اورعوام کے سلگتے عوامی اجتماعی مسائل کو حل کرسکتے ہیں بلوچستان ہمارا ہے اور ان کے وسائل بھی ہم پر خرچ ہونا چاہیے بہادر بلوچ پشتون عوام اور ان کے قائدین کی موجودگی میں ہمیں اپنے وسائل سے بے دخل کیے گیے ہیں ہم مزید اس ظلم وجبر زیادتیوں ،ناانصافیوں کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے ۔ہمیں اپنے علاقوں میں چیک پوسٹوں پرعزت ہیں نہ اسمبلی کے فلورپر عزت دی جاتی ہے زبردستی ہم پر بندوق کے زور پر لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے ۔وسائل پر بھی یہی نااہل ناکاکام بدعنوان مقتد رقوتیں مسلط ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں غربت بیر وزگاری عروج پر ہیں کاروبار تجارت بارڈر انٹر نیٹ اور شاہراہیں بند ہیں 29دسمبر قومی قبائلی مشاورت میں شرکت پر ہم قبائلی سربراہان کی موجودگی میں آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے تیارکرکے ملکر جدوجہد شروع کریں گے۔
