میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کا دورہ کیا اور وکلا برادری سے ملاقات تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آر میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار ڈسٹرکٹ بار کونسل میرپورخاص پہنچے جہاں انکا استقبال ہائیکورٹ بار کے صدر علی حسن چانڈیو اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر مصعود احمد لغاری نے کیا جس کے بعد ایس ایس پی نے بار کونسل کے تمام عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سی آئی اے فضل حق چانڈیو، پراسیکیوٹر انسپکٹر ہیمن داس اور انچارج ڈی آئی بی جواد دل بھی موجود تھے وکلا برادری کی جانب سے ایس ایس پی کی سربراہی میں جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو سراہا گیا اور امید کی گئی کہ ایس ایس پی اسی طرح سے جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد محکمہ پولیس اور قانونی ایسوسی ایشن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ضلع میں امن و امان کی بحالی اور وکلاء برادری کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے میں پولیس کے کردار کو شامل کیا گیا ایس ایس پی نے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے وکلابرادری سے کہا کہ پولیس اور وکلاکلوز کوآرڈینیشن میں کام کریں گے مزید ایس ایس پی نے وکلا برادری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئس ڈیلرز، منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر جو میرپورخاص پولیس نے مختلف کارروائیاں کر کے پکڑے ہیں ان کے کیسسز نہ لیں اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے کیسوں کی پیروکاری نہ کی جائے جس پر وکلا برادری نے اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم منشیات فروش، آئس ڈیلرز اور جرائم پیشہ افراد جو چوری ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونگے ان کے کیسسز کی پیروی نہیں کی جائے گی اس موقع پر وکلاء برادری کی جانب سے ایس ایس پی میرپورخاص کو ثقافتی اجرک ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔
