English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ‘ 4 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکسا س میں سڑک پر گر کر تباہ ہونے والاطیارہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وکٹوریا میں چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے 4افراد زخمی ہو گئے ۔ وکٹوریا پولیس کے مطابق زیک لینٹز پارک وے اور موکنگ برڈ لین کے شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ۔ 2انجن والا پائپر ناواجو سڑک پر 3کاروں سے ٹکرا گیا ۔ حادثے میں طیارے میں سوار 4افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حادثے میں سڑک پر کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا ،جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے