English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاریویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ کے لیے اسپن پچ کی تیاری جاری ہے

القمر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )چیمپئنزٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے ساتھ پچز کی تیاری بھی جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی زیرنگرانی پچز بنانے کا عمل جاری ہے۔ کراچی کے 2 روزہ دورے پر آنے والے غیرملکی چیف کیوریٹر نے گذشتہ روز مقامی کیوریٹرزکی مدد سے اسکوائر کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی طرح پچز کوخشک کرنے کیلیے دیوہیکل پنکھے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ کے لیے اسپن پچ تیار کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے