درآباد (اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ کی رہائشی اور پسند کی شادی کرنے والی سیدہ آسیہ بی بی دختر سید کمال شاہ نے تحفظ کے لیے اپنے شوہر نورل سرگاسی سمیت حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مجھے کسی نے اغوا ء نہیں کیا، میں نے اپنی مرضی و خوشی سے پسند کی شادی کی ہے، جبکہ میرے عزیز اور رشتے داروں نے میرے اغوا کا فرید آباد تھانے میں جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے جس کے بعد پولیس شوہر اور اس کے رشتے داروں کو ہراساں اور میرے عزیز ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ دھمکیوں کا نوٹس لے کر میرے اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ ختم کر کے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔
