واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی استعفا دینے کا اعلان کر دیا۔ کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
