English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان ٹیم کے ساتھ سفر ختم

القمر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں مزید توسیع نہیں کی۔ پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا کہ میں توسیع کے حوالے سے انتظار کررہا تھا، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے مگر پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی خدمات درکار نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے اور ان کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری کی گئی تھیں۔ادھر یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو بھی اس حوالے سے نہیں بتایا کیونکہ پی سی بی کاگلیسپی پر اعتماد نہیں رہا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق جیسن گلیسپی کا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ مستقبل خدشات کا شکار ہے حالانکہ پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جیسن گلیسپی کا بطور ہیڈ کوچ کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے