English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلیے نئے الیکشن ٹریبونل کا 5 ماہ بعد کام کا آغاز

القمر

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے نئے الیکشن ٹریبونل نے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کرتے ہوئے فریقین کو 24 دسمبر کیلیے نوٹس جاری کر دیے ہیں اور دلائل کے لیے طلب کیاہے۔ا س سے قبل اسلام آبادہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری سماعت کرتے رہے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور نئے الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کیے۔الیکشن ٹریبونل کی سماعت فریقین کی عدم موجودگی کے باعث آگے نہیں بڑھ سکی جس پر سب کو نوٹس جاری کیے گئے۔ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے تین امیدوار علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین جبکہ لیگی ایم این ایز طارق فضل چودھری، انجم عقیل خان اور راجا خرم کو جاری کیے ہیں۔جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی۔ حکومت کی جانب سے قانون میں تبدیلی کے بعد جسٹس طارق جہانگیری ٹریبیونل کو الیکشن کمیشن نے تبدیل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے