ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38  فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 14 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 فلسطینی شہید جبکہ 203 زخمی ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر اور کمال عدوان اسپتال پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں 38 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 107200 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں