English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا ضلع کرم میں تمام بنکرز اور اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ

 پشاور: ضلع کرم کی صورتحال پرخیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی، آئی جی اور متعلقہ کابینہ اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرم میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، کرم کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی گئی اور گرینڈ جرگے کے حوالے سے ہونے والی پشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایپکس کمیٹی نے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے۔

اس موقع پر ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ضلع کرم میں تمام بنکرز کو ختم کیا جائے گا جبکہ علاقے میں لوگوں سے اسلحہ واپس لینے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے تاکہ مستقبل میں ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام توانائیاں بروئےکارلائی جائیں گی،  امن و امان کے لیے وفاقی حکومت بھی تعاون کرے، امن کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے