English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوالا لمپور: 10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا  اعلان

کوالا لمپور:ملائیشیا کی حکومت نے تقریباً 10سال قبل لاپتا ہونے والے مسافر طیارے ایم ایچ  370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوشن انفنٹی نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے کہ طیارہ ملنے کی صورت میں 7 کروڑ دینگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کےمطابق طیارہ آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں بحر ہند کے اوپر دیکھا گیا تھا، اس کی تلاش میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین جیسے ممالک شامل تھے۔

خیال رہے کہ  8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحرِ ہند کے جنوبی علاقے میں گر کر  ملائیشین طیارہ غائب ہو گیا تھا،  (پرواز MH370) بوئنگ 777 میں 227 مسافر اور 12 افراد عملے کے  سوار تھے۔ واضح رہے کہ ایم ایچ  370 طیارے کو تقریبا 1ہزار 46روز تلاش کیا گیا، اس آپریشن کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے میں طیارے کا ملبہ تلاش کیا گیا جس میں اندازاً 120 ملین ڈالر کی لاگت آئی، مثبت نتائج نہ ملنے کی صورت میں یہ آپریشن جنوری 2017 میں بند کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف سے ملاقات کی،  جس میں مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے گفتگو کی  گئی ، جس پر وزیر اعظم نے مولانا کومدارس رجسٹریشن بل پر جلدنوٹیفکیشن جاری کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں جے یوآئی کے میں عبدالغفورحیدری،کامران مرتضیٰ اور اسعد سعد محمود موجود تھے جبکہ حکومتی  وفد میں راجہ پرویزاشرف، قمرزمان کائرہ، اسپیکر ایازصادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور اٹارنی جنرل منصورعثمان شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت قانون کو مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ حل کرنے کیلئے آئین وقانون کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے،  امید ہے کہ بہت جلد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم  سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف سے مدارس کی رجسٹریشن بل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی ہے، جس پر وزیر اعظم نے جلد نوٹی فکیشن جاری کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ویسے بھی صدر نے بل پر جو اعتراض کرنا تھا وہ چکے، اب اعتراض پر اسپیکر کا جواب آنے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد ایک اور اعتراض نہیں بنتا، امید ہے کہ بہت جلد نوٹی فکیشن جاری ہوجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے