English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد ہیتہ التحریرکی قیادت سے ملنے شام پہنچ گیا

القمر

واشنگٹن، دمشق (مانیٹرنگ ،خبر ایجنسیاں) امریکا سے اعلیٰ سطح کا تین رکنی وفد شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گیا جہاں وہ بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر عبوری حکومت قائم کرنے والے باغی گروہ کے سربراہان سے ملاقات کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین رکنی امریکی وفد میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقی امور (این ای اے) باربرا لیف، امریکی خصوصی مندوب برائے یرغمالی امور راجر کارسٹینس اور این ای اے کے سینئر مشیر ڈینیل روبینسٹائن شامل ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دورہ شام میں امریکی وفد ہیئتہ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں شام میں لاپتا امریکیوں کی بازیابی، امریکی افواج کی بحفاظت واپسی اور انتقال اقتدار کے طریقہ کار سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔امریکی وفد دورہ شام میں سول
سائیٹی کے نمائندوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں سے ملاقات کرکے لاپتا امریکیوں کی بازیابی کو یقینی بنائیں گے۔شام کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملکی سلامتی اور وقار کا احترام کرنے والے ہر غیر ملکی وفد کا استقبال کریں گے۔دوسری جانب شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے باغی گروہ ہیتہ التحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں شام کے ملٹری آپریشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ احمد الشرع نے القاعدہ سے اپنے تعلقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی بیرونی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ابو محمد الجولانی نے کہا کہ ہمارا القاعدہ کا حصہ ہونا اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔ فی الحال ہمارا اولین مقصد شام کے مفادات کے مطابق کام کرنا ہے۔باغی گروہوں کی سربراہی کرنے والے ابو محمد الجولانی نے مطالبہ کیا کہ شام میں بشار الاسد کے آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد جنگ کے شکار لاچار شہریوں کے لیے عالمی قوتیں شام پر عائد پابندیاں ختم کریں۔انھوں نے یورپی ممالک اور امریکا سے پابندیوں کے فوری خاتمے سے شامی پھر سے ایک بار اْٹھ سکیں گے اور اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ابو محمد الجولانی نے شام کو افغانستان میں تبدیل نہیں ہونے دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل جنگ سے تھکے ہوئے شامیوں کو پڑوسی ممالک اپنا دشمن نہ سمجھیں۔باغی گروہوں کے سربراہ نے اقوام متحدہ، امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ سے اپنی تنظیم ہیتہ التحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔یاد رہے کہ طالبان کے برعکس ابو محمد الجولانی ماضی میں ایک سے زائد بار اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ شام کے تمام طبقات کو نئی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔
شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے