English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

کراچی: علاج کے نام پر پاکستان آنے والی افغان خاتون کوامریکا روانگی کے وقت گرفتار کر لیا گیا ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک کارروائی کی گئی، جس میں امریکا جانے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ثنا خواجہ نامی افغان خاتون مسافر نے پاکستانی ویزا جعل سازی کے ذریعے حاصل کیا تھا۔ ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی اور یہاں علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائی کرنے پاکستان آئی تھی۔

ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ملزمہ ثنا خواجہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا جب کہ پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ ثنا خواجہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے