ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مٹیاری: ہوٹلوں اور دکانوں پر کیمیکل ملے دودھ اور چائے کی فروخت جاری

مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری شہر اور نواحی علاقوں کے بیشتر ہوٹلوں اور سڑک کنارے لگائے گئے دودھ کی دکانوں پر کیمیکل ملے دوددھ اور چائے کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں شہری گیسٹرو، پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلا ہو گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملے دودھ کی چائے یا دودھ پینے سے پیٹ اور معدے کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اس کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جس کے باعث ہزاروں شہریوں کی صحت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ سول سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں