English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان کشتی حادثہ:انسانی اسمگلر میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

withdrew money

گجرانوالہ: ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے  انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے کہاکہ گرفتار ملزمان بین الاقوامی گینگ کے کارندے ہیں  جو  اسمگلنگ  میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان کی شناخت محمد اسلم اور سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ماہر ہیں ، جعلی دستاویزات بنوانے کی آر میں لاکھوں روپے شہریوں سے بٹورتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے،  ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے