اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرنے کیکیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
سیشن کورٹ شرقی کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عالمگیر خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عالمگیر خان کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ عالمگیر خان کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔

