English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 علی امین گنڈاپور اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں،ان کو ہٹانے کی بات غلط ہے: عمر ایوب 

القمر

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں ، انہیں ہٹانے کی بات غلط ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اسی دن حکومت نے مجھے گرفتار کیا تھا،فارم 47 حکومت کا رویہ دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد یا فارم 47 جو بھی ہیں، مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے