ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کندھکوٹ: موٹر سائیکل چھیننےکے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) غوثپور انڈس ہائی وے بی سیکشن تھانے کی حدود دبئی ہوٹل کے مقام پر گاؤں سے شہر آنے والے موٹر سائیکل سوار عابد علی بھیو کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کر اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، نوجوان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے گولیاں چلا دیں جس کی وجہ سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے نوجوان کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا، ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، واقعے کے بعد پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی،آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج نہ کر سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں