ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا : مارشل لا لگانے پر سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے سابق صدریون سک یول کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دے دی۔ معزول صدر یون سک یون کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے جوائنٹ انویسٹیگیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ سابق صدر نے تحقیقات کے لیے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے جاری کیے کئی نوٹس نظر انداز کیے اور پیش نہیں ہوئے۔ سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں