English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے بھی رجسٹریشن کرا لی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2025 کے لیے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور اوپنر مارٹن گپٹل نے رجسٹریشن کروا لی۔

 اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  10 کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ایلیکس کیری، میتھیو شارٹ ،بنگلایش کے شکیب الحسن، مستفیظ الرحمن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔  

 جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل ،انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان ،جیسن روئے،  ٹام کرن اور ڈیوڈ وِلی بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے