English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کی تکلیف کے باعث دھرنوں کیخلاف کارروائی کی، وزیر اعلیٰ سندھ

ٹھٹھہ: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا  ہے کہ عوام کی تکلیف کے باعث دھرنوں کیخلاف کارروائی کی،دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے کارروائی کی ہے، رات ہی مذاکرات میں کہہ دیا تھا کہ دھرنے کراچی پریس کلب کے باہردیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ پارا چنار واقعہ پر ہم سب غمزدہ ہیں، ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت پاراچنار میں امداد بھی بھیجی ہے، لیکن کوئی سڑکیں بلاک کرکے عوام کو پریشان کرے گاتو ہمیں بھی اپنا کام کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  دھرنوں کے خلاف کارروائی سے کچھ لوگ ناراض تو ہوئے ہیں، لیکن ان کو بتاتا چلوں کہ رات گئے ہم نے دھرنے دینے والوں کی قیادت سے رابطے کیے اور کہا کہ دھرنا، کسی ایک جگہ رکھ لیں، جس پر ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ صبح 8 بجے تک ختم کردیے جائیں گے، لیکن آج بھی 4 جگہوں پر دھرنے جاری تھے، جس کی وجہ سے قانونی کارروائی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ   ٹرانسپورٹ مسائل پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، کے فور کی مین لائن کا فضائی جائزہ لیا ہے، کے بی فیڈر کے لیے 50 فیصد رقم سندھ اور 50 فیصد وفاق ادا کر رہا ہے، 40 ارب کا منصوبہ وفاق کے ساتھ مل کر بنایا جا رہا ہے، ہم خود چاہتے ہیں کسی کا پانی کم نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے