English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔2025ء تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے‘ گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن میں زیتون کے تیل پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں

پشاور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025ء تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا، ان کے پاس عوامی طاقت نہیں ہے یہ عوام کے پاس نہیں جاسکتے، ہمارے پاس عوامی طاقت ہے، کرم کا مسئلہ 50سال سے ہے جو حل کے قریب ہے اور میں ہی حل کروں گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کسی کی کارکردگی ان کی معیشت سے نظر آتی ہے، ہم نے 24 فیصد سے زیادہ ریونیو بڑھایا، انہوں نے اگر اپنی معیشت کو بڑھایا ہے تو سامنے لائیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا ہے کہ ہمارے ٹارگٹ صرف خیبر پختونخوا نے پورے کیے، 103 ارب روپے ہم نے اپنے ٹارگٹ سے اوپر جمع کیے ہیں، پنجاب 150ارب خسارے میں جا رہا ہے، اس کے بعد کہتے ہیں ہم نے کمال کردیا، یہ کمال نہیں چاہیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کس صوبے نے اپنی معیشت اتنی بڑھائی جتنی ہم نے بڑھائی، وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہے، جو خسارے میں جا رہے ہیں ان کو پھانسی دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے