English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد کار شو پارٹس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کار شو پارٹس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید علی حسن کی قیادت میں عہدیداران و اراکین کی پریس کلب آمد، سالانہ الیکشن برائے سال 2025 کے لیے نومنتخب صدر خالد کھوکھر، سیکرٹری حمید الرحمان، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد عزیز شیخ، خازن جے پرکاش مورانی، اراکین مجلس عاملہ اقبال ملاح، منصور احمد خان شیخ اور دیگر سے ملاقات کی، ہار پیش کیے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر فرحان شیخ، جنرل سیکرٹری مکیش راجپوت، فنانس سیکرٹری ریحان شیخ، پریس سیکرٹری ناظم علی آرائیں کے علاوہ اراکین بھی موجود تھے۔ چیئرمین علی حسن نے کہا کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ عوامی مسائل اُجاگر کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں ہیومن رائٹس کمیشن حیدرآباد کی ریجنل کو آرڈینیٹر غفرانہ آرائیں امداد چانڈیو، افشاں سلیم جروار، ڈاکٹر خوشحال داس اور ارون نے پریس کلب کے نومنتخب صدر سیکرٹری اور دیگر عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی، گلدستے اور ہار پیش کیے۔ اس موقع پر غفرانہ آرائیں نے کہا کہ ایچ آر سی پی اور پریس کلب کا آپس میں گہرا رشتہ ہے، ہم نے سینئرز صحافیوں کے ساتھ مل کر بہت کام کیا، میڈیا کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے