English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنڈیارو کی رہائشی خاتون کا احتجاج

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کنڈیارو کی رہائشی شادی کرنے والی ہیر زوجہ پیرل نے اپنے شوہر کے ہمراہ دیوروں لال بخش اور گل محمد کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی مرضی سے پیرل سے شادی کی ہے، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، جبکہ میرے گھر والوں نے میرے اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ درج کراکر میرے دیوروں کو گرفتار کرادیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ میری ماں روبینہ کی جانب سے میرے اغواء کی جھوٹی رپورٹ ختم کرکے دیوروں کو رہا کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے