English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر نے بھی رجسٹریشن کرا لی

القمر

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2025 کے لیے آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے رجسٹریشن کروا لی، ڈیوڈ وانر پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

 اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  10 کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ایلیکس کیری، میتھیو شارٹ ،بنگلایش کے شکیب الحسن، مستفیظ الرحمن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔  

 جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل،مارٹن گپٹل،ٹم سوتھی جبکہ انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان، ایلیکس ہیلز ،جیسن روئے، لیوک ووڈ ، ٹام کرن اور ڈیوڈ وِلی بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے