English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے جبالیہ، بوریج پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے اسپتال مکمل تباہی کے دہانے  کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 541 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 108338 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے