
صوفیا (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریا میں اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد جھلس کر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین کی بوگی میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ ، جو افسوسناک حادثے کی زد میں آگئے۔ حکام کہنا تھا کہ آگ کچھ دیر میں بجھا دی گئی، جبکہ آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست نیویارک میں ملزم نے سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو جلا کر مار ڈالا۔
