English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

القمر

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کے 121 ملین روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹینڈر خریدی گئیں، خریداری کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو پیش ہی نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ریکارڈ رجسٹر پر اندارج بھی نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کارپوریشن لاہور نے مالی سال 20-2019ء میں غیر قانونی طور پر خریداری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے