English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: نئی حکومت کے وفد کی سعودی عرب آمد

سعودی نائب وزیرخارجہ ولید خریجی شامی وفد کا استقبال کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ۔ شام میں گزشتہ ماہ صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی حکومت کے عہدے داروں کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ شامی وزیر خارجہ اسد شیبانی کی قیادت میں آنے والے وفد میں وزیر دفاع مرحف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ انس خطاب بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وفد نے دمشق میں شام کے نئے رہنما احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔ سعودی عرب نے 2012 ء میں اسدی حکومت سے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور خانہ جنگی کے آغاز میں ان کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے شامی باغیوں کی حمایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے