پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باوما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

