English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لشکر کشی کرنیوالے کو دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی: بیرسٹرسیف

The decision to go to D Chowk is Bushra Bibi

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم معاہدے کے مطابق بنکرز گرانے کے بعد لشکر کشی کرنے والے فریق کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔

اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحے اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرم میں اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے،کرم معاہدے کے مطابق کرم میں اسلحے کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہو گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلحہ خریدنے کے لیے کرم میں چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کرم میں پہلے سے موجود بنکرز 1 ماہ میں ختم کیے جائیں گے

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کرم معاہدے کے مطابق بنکرز گرانے کے بعد لشکر کشی کرنے والے فریق کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی، کرم میں فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے