English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں موسلادھاربارش، نشیبی علاقے زیرآب۔استور میں منفی 3درجہ حرارت

القمر

اسلام آباد/کراچی/ کوئٹہ ( نمائندہ جسارت/مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب‘پختونخوا اور بلوچستان میں بارش‘پہاڑی علاقوں میںبرفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا‘بلوچستان میں موسلا دھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے‘ چمن میں بجلی کی فراہمی معطل‘ استور میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان شمال سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے اور ندی نالے زیرآب آگئے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے چمن میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور کئی علاقوں میں لائنیں ٹرپ کر گئیں۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر اگلے 24 گھنٹے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔دوسری جانب چترال شہر اور لواری ٹنل کے قریب 6 انچ برف پڑی جبکہ خیبر پختونخوا میں وادی کاغان، ناران، شوگران اور کالام برف سے ڈھک گئے۔ سوات کے شہر مینگورہ میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ آزاد کشمیر مظفر آباد میں ہلکی بارش ہوئی ، وادی لیپہ اور وادی نیلم میں برف باری ہوئی۔بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق صبح سویرے استور میں درجہ حرارت منفی 3،اسکردو میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔فیصل آباد 5، سیالکوٹ 6، راولپنڈی 7، ملتان 8، لاہور میں 9 جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے