ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنری: فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں دستارِ فضیلت اور عظمت قرآن کانفرنس

کنری (جسارت نیوز) شہاب کالونی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کے حوالے ان کے اعزاز میں عظیم الشان دستارِ فضیلت اور عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام، علاقہ معززین اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مدرسہ سے اس سال حفظ کرنے والے 16 اور ناظرہ کے 17 طلبہ فارغ التحصیل ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب کے مہمان خاص مولانا نعمان ضیاء الرحمان تھے۔ اس موقع پر مولانا نعمان ضیاء الرحمان نے مدرسے کے سرپرست شہاب خان، شہزاد خان، مدرسہ کے مہتمم قاری عطاء الرحمان، قاری عبید اللہ و دیگر علماء کرام کے ہمراہ حفظ اور ناظرہ کی سعادت حاصل کرنے والے فارغ التحصیل طلباء کو دستارِ فضیلت پہنائیں۔ اس موقع پر مولانا نعمان ضیاء الرحمان نے عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فارغ التحصیل طلباء اور ان کے خوش نصیب والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حافظ قرآن اپنے ہمراہ 10 افراد کو جنت میں لے کر جائے گا، دینی مدارس بلا شبہ ہدایت کے سرچشمے، اسلام کے مضبوط قلعے اور مینار ہیں جبکہ مدارس اُمت مسلمہ کی نظریاتی، فکری اور روحانی تربیت کی نرسریاں ہیں جہاں سے علم کی روشنی پھیلتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں