English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے انگلینڈ کے سیم بلنگز نے بھی رجسٹریشن کرا لی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2025 کے لیے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بھی رجسٹریشن کروا لی۔

 اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ،عثمان خواجہ، الیکس کیری، میتھیو شارٹ ،بنگلایش کے شکیب الحسن، مستفیظ الرحمن اور زمبابوے کے سکندر رضا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین، گڈاکیش موتی، جیسن ہولڈر بھی پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔  

 جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، راسی وین ڈیر ڈوسن، نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل، فن ایلن ،ٹم سوتھی، ایڈم ملنے، مارک چیپمین، مائیکل بریسویل، انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان، ایلیکس ہیلز ،جیسن روئے، لیوک ووڈ ، ٹام کرن اور ڈیوڈ وِلی، سری لنکا کے چارتھ اسالنکا ،پاتھم نسانکا جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے