English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: گزشتہ روز سے اب تک 79 فلسطینی شہید

غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 79 سے تجاوز کر گئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 73 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں گاڑی پر کی گئی بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 658 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 108553 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے